پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقی سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سکالرشپ، سوئی میں گیس کی عدم فراہمی اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ترمیمی بل میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل صارفین…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں…