اردو نیوز اپڈیٹس

پاک بھارت جنگ میں دس طیارے گرائے گئے تھے صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی مختصر جنگ کے دوران گرائے گئے طیاروں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی ہے۔ اس سے قبل وہ اپنے بیانات میں بھارت کے سات اور آٹھ طیارے گرائے جانے کا تذکرہ کرتے رہے ہیں۔فاکس بزنس پر بدھ کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران امریکا کی تجارتی پالیسی اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کروائیں اور ان میں سے کم از کم چھ جنگیں ٹیرف کی وجہ سے ختم ہوئیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں متعلقہ ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے جنگ بند نہ کی تو ان پر ٹیرف عائد کردیا جائے گا کیونکہ وہ لوگوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں وہ تمام ممالک سوال کرتے تھے کہ ٹیرف کا جنگ سے کیا تعلق ہے لیکن ان ممالک کو واضح کیا گیا کہ ان کی بات نہ مانی گئی تو ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتی تھی۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور حملے جاری تھے. اس دوران دس طیارے بھی گرائے گئے۔انٹرویو میں ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم ایک کروڑ جانیں بچانے پر انہوں نے مجھے سراہا کیونکہ میرے خیال میں یہ تنازع ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ٹیرف کا دباؤ نہ ہوتا تو یہ جنگ بندی ممکن نہ تھی۔انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگست 2025 میں ان کی ثالثی میں ابتدائی امن معاہدے کے بعد کشیدگی میں کمی آئی۔انٹرویو کے دوران ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا اس وقت ایران کی طرف رواں دواں ہے. میرا خیال ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو یہ بے وقوفی ہوگی۔ ہم نے پچھلی دفعہ جوہری طاقت چھینی تھی اس دفعہ دیکھنا پڑے گا کہ کیا ہم مزید کیا کرسکتے ہیں۔اسی انٹرویو میں ٹرمپ نے گزشتہ 50 برسوں کے تمام امریکی صدور کو تجارت کے معاملے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تجارت کے شعبے میں ان سے بہت بہتر ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار اس تنازع کے دوران طیارے گرائے جانے کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ طیارے کس ملک کے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے پانچ طیارے گرائے جانے کی بات کی، اکتوبر میں یہ تعداد سات اور نومبر میں آٹھ طیاروں تک پہنچ گئی تھی اور اب یہ تعداد دس ہوگئی ہے۔ٹرمپ بارہا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کا کریڈٹ لیتے رہے ہیں تاہم بھارت ٹرمپ کے ان دعوؤں سے اختلاف کرتا آرہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی صدر ٹرمپ کی مداخلت اور ٹیرف لگانے کی دھمکی کے باعث ممکن ہوئی۔یاد رہے کہ اپریل 2025 میں بھارت نے بغیر کسی شواہد کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔ اس کے بعد مئی میں دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ جنگ ہوئی، جس میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے…

20 hours ago

وزیراعظم فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب وفد کےہمراہ عمرہ اداکیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد…

20 hours ago

سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی مزید صوبے نہیں بن سکتے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں…

20 hours ago

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز…

20 hours ago

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے…

21 hours ago

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر حملہ پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے…

21 hours ago