اردو نیوز اپڈیٹس

موبائل صارفین کیلئےبڑی خوشخبری ٹول فری نمبرز پر اب کالز مکمل طور پر مفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز یعنی (0800XXXXX) پر مفت کالنگ کی سہولت فراہم کر دی، اس سے قبل صرف فکسڈ لائن صارفین کیلیے ٹول فری نمبرز پر کالز مفت تھیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سے پہلے موبائل صارفین کی جانب سے ٹول فری نمبرز پر کی جانے والی کالز پر مقررہ چار ج لا گو ہوتے تھے۔ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے اس معاملے کا نوٹس لیا گیا اور ضروری اقدامات کیے تاکہ ٹول فری نمبرز پر کالز تمام صارفین کیلیے مفت بنائی جا سکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جن میں پی ٹی سی ایل، این ٹی سی، لوکل لوپ آپریٹرز اور سیلولر موبائل آپریٹرز شامل ہیں، تفصیلی غور و خوض اور مثبت مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ (LL) ٹول فری نمبرز پر کال تمام صارفین کیلیے مفت ہوں گی۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ادارہ پاکستان میں ٹیلی کام سہولیات تک مساوی رسائی، صارفین کے مفادات کے فروغ اور ایک مؤثر صارف دوست ٹیلی کمیونی کیشن ماحول کے قیام کیلیے پُرعزم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

23 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

28 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

30 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

33 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

34 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

35 minutes ago