پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے ہی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی توثیق سے انکار کر دیا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس نے موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس سمیت متعلقہ اداروں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی سے متعلق سرکاری مؤقف کی حمایت کریں، تاہم انٹیلی جنس حکام نے پیشہ ورانہ اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی کسی غیر مصدقہ رپورٹ کی توثیق سے انکار کر دیا۔اسرائیلی جریدے کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے نیتن یاہو کے دعوے کو دستیاب شواہد سے مطابقت نہ رکھنے والا اور غیر پائیدار قرار دیا، جس کے باعث وزیراعظم آفس، موساد اور فوجی انٹیلی جنس کے درمیان شدید اختلافات اور تناؤ پیدا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی توثیق چاہتے تھے کہ ایرانی جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، تاہم اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے اس مؤقف کی تصدیق سے گریز کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کا دعویٰ سب سے پہلے صدر ٹرمپ نے کیا تھا، لیکن اسرائیلی اخبار کے مطابق اس دعوے کی تائید کیلئے تاحال ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے، جبکہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حتمی اور مستند اعداد و شمار بھی ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…
پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…