اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے لبنانی حدود سے نکل جائے پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے لبنان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے، جس میں اسرائیل کی بلیو لائن تک مکمل واپسی بھی شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے لبنان کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا۔پاکستانی مندوب نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے اور اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا۔بعدازاں لبنان نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک جزوی جنگ بندی کا اعلان کیا، واشنگٹن میں لبنان کے سفارت خانے کے مطابق اس معاہدے سے ملک میں تنازع کا خاتمہ نہیں ہوگا، لیکن اس کے تحت اسرائیل کو بیروت اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول اس کے مضافات پر حملوں سے باز رہنا ہوگا، جب کہ ایران کا حامی گروپ اسرائیل پر اپنے حملے روک دے گا۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سلامتی کونسل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے انتظامات اور براہ راست بات چیت کے باوجود، لبنان میں سکیورٹی اور انسانی صورت حال انتہائی تیزی سے بگڑ رہی ہے، جس کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور لبنانی حدود میں زمینی دراندازی میں بھی وسعت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2000 مربع کلومیٹر جو لبنان کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے، اب اسرائیل کے غیر قانونی قبضے میں ہے، انخلا کے غیر قانونی احکامات شہریوں کے لیے مزید بے پناہ مصائب کا باعث بن رہے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ وہی حکمت عملی، وہی طریقہ کار ہے جو ہم نے دیگر مقامات پر دیکھا ہے یعنی اندھا دھند قتل عام، جبری بے دخلی اور قبضہ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال مارچ سے اب تک لبنان میں خواتین اور بچوں سمیت 3400 سے زائد اموات اور 10,000 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے۔اسرائیل کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہےلبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کروانے میں امریکی کوششوں کے خیرمقدم اور اس عمل میں مسلسل شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

7 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

7 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

7 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

7 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

7 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago