اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل نے غزہ کے لیے قائم بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی شمولیت سختی سے مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل نے غزہ کے لیے قائم بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی شمولیت سختی سے مسترد کر دی ہے۔ ادھر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملوں اور کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی شمولیت قابل قبول نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے کہا کہ ”غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے بھی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی کے اسرائیل مخالف رویے کو بنیاد بنا کر ان کی موجودگی مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا.ادھر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے جاری ہیں۔ خان یونس کے علاقے میں بچوں سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک غزہ میں 240 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرک داخل ہونے تھے، تاہم اب صرف 200 ٹرک غزہ میں داخل کیے جا رہے ہیں۔اسی دوران اسرائیل نے 15 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود شہریوں پر حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شہادتیں فوری خطرہ پیدا ہونے کی صورت میں واقع ہوئیں۔ مزید برآں امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے سیز فائر اور انتظامی امور پر اختلافات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر میں اہم فیصلے فی الحال امریکا کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پالیسی میں اختلافات ظاہر ہو رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

22 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

22 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

22 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

22 hours ago