اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کاغیرانسانی فعل لبنان پر انتہائی مہلک کیمیکل سے حملہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کا غیر انسانی فعل بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر انتہائی مہلک کیمیکل سے حملہ کیا ہے۔اسرائیل نے لبنان کے گنجان آباد علاقوں پر کئی بار زہریلے سفید فاسفورس کا استعمال کیا، آتش گیر اور متنازع کیمیائی مادہ انسانی جسم کیلئے انتہائی مہلک ہے، کیمیائی مادہ انسانی جسم کوشدید نوعیت کے زخم پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 30 مئی کو بھی جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال کیا، تاریخی قلعہ بوفورٹ پر قبضے کیلئے بھی اسی زہریلے کیمیکل کا استعال کیا گیا۔نیویارک ٹائمز نے ماہرین اورویڈیوز کی مدد سے بھی نبطیہ پر زہریلے کیمیکل کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 40 ہزارآبادی والےشہر پر زہریلے کیمیائی مادے کا چھڑکاؤ دیکھا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق لبنانی شہرصور، القلیعہ، خیام اور یحمر میں بھی سفید فاسفورس استعمال ہوا، انتہائی زہریلا سفید فاسفورس فضا میں گھلتے ہی شدید دھماکے اور آگ کا باعث بنتا ہے، دورانِ جنگ کیمیکل کا استعمال آگ لگانے اوردھواں پیدا کرنے کیلئےاستعمال ہوتا ہے۔خیال رہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت گنجان آباد اور شہری علاقوں میں سفید فاسفورس کے استعمال پرپابندی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

13 hours ago