اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کا غزہ میں حملہ حماس کے سینئر عسکری رہنما رائید سعد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی کی فوج اور سکیورٹی ایجنسی شین بیت نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حملہ کر کے حماس کے سینئر رہنما رائید سعد کو شہید کر دیا گیا۔وہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ میں ہتھیاروں کے شعبے کے سربراہ تھے، سعد کا شمار القسام بریگیڈ کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے سات اکتوبر 2023 کے حملے کی قیادت کی تھی۔حماس کے شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں رائید سعد شہید ہوئے اور دیگر چار افراد زخمی ہوئے، حملے کے سبب گاڑی کے قریب سے گزرنے والے کئی اور افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں حماس کے مقامی رہنما نے بتایا ہے کہ اس حملے میں رائید سعد کے علاوہ حماس کے ایک اور رہنما بھی شہید ہوئے ہیں، سعد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے تشکیل پانے والے فوجی کونسل میں شامل ہیں۔اس سے پہلے بھی اسرائیل نے متعدد مرتبہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، وہ طویل عرصے سے اسرائیل کو سب سے زیادہ مطلوب حماس کے رہنماوں میں ایک تھے، جنہیں اسرائیل دو دہائیوں سے مارنے کو کوشش کر رہا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

11 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

12 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

12 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

12 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

12 hours ago