اردو نیوز اپڈیٹس

آسٹریلیا یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ 10 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے افراد میں ایک مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر کیمبل پریڈ پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔پولیس نے تصدیق کی کہ دو حملہ آوروں میں سے ایک مارا گیا، جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں گرفتار ہے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب مشکوک اشیاء ملی ہیں جن کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ علاقے میں ایکسکلوژن زون نافذ کر دیا گیا ہے۔ایمبولینس حکام کے مطابق زخمیوں کو سڈنی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں اسینٹ ونسنٹس، رائل پرنس الفریڈ، سینٹ جارج، رائل نارتھ شور، پرنس آف ویلز، ویسٹ میڈ اور سڈنی چلڈرن اسپتال شامل ہیں۔امدادی کارروائی کے لیے 40 سے زائد ایمبولینس یونٹس طلب کی گئی ہیں، واقعے کے وقت ساحل پر یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب جاری تھی۔ایگزیکٹو کونسل آف آسٹریلین جیوری کے شریک سربراہ الیکس رائیوچن نے کہا کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت اور مخصوص ہدف پر کیا گیا محسوس ہوتا ہے۔وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اور ہنگامی ادارے جانیں بچانے میں مصروف ہیں،

ادھر ریاستی وزیر اعلیٰ کرس منس نے عوام سے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق شہر میں اس واقعے سے منسلک کسی اور حملے کی اطلاع نہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

11 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

11 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

11 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

11 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

11 hours ago