اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج نے صرف دشمن کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، ہم نے سویلین آبادی، مندر یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا مکمل احترام کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو پاکستان کا جواب شدید تر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ افغان بھائیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کے آلہ کار نہ بنیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل نے 26 مقامات پر بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ مظفرآباد کا سات سالہ ارتضیٰ جس بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی شیلنگ سے شہید ہوا تھا اسے تباہ کیا گیا۔ 6 اور 7 مئی کی رات معصوم بچوں کو شہید کرنے والے بھارتی جہازوں کے اڈوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ امن ہی ہے۔ افغانستان ہمارا برادر اور پڑوسی اسلامی ملک ہے۔ پاکستان میں ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے اور دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا خیبرپختونخوا اور پختون روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاک افواج ایک ساتھ ہیں۔نہوں نے مزید کہا کہ ’خارجی نورولی کہتا ہے شریعت میں اجازت ہے آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، مگر اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں۔ یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی، متحد رہے گی۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا، ’ہمارا پہلا انتخاب امن ہے۔‘س دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں (بھارت) نے سوچا کہ حملے کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا۔ آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے۔ اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا۔ اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی۔ آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت، مودی نے کی تھی، اس کو غلط ثابت کیا۔‘دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی اس شاندار آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور دشمن کے منصوبے ناکام بنا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago