اردو نیوز اپڈیٹس

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آج مانیٹری پالیسی میٹنگ میں پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی .جس کے نتیجے میں شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ چار اجلاس میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ اور آخری بار مئی 2025 میں شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ کی کمی کی گئی تھی۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر ہے. مہنگائی کم اور شرح سود زیادہ ہونے کے باعث تاجر برادری کی جانب سے مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا جارہا تھا .جس کو بالآخر مان لیا گیا اور اپنے آج کے جائزہ اجلاس میں مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

6 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

6 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

6 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago