اردو نیوز اپڈیٹس

افغان طالبان رجیم نے افغانستان کی معیشت کو تباہ کردیا اقوام متحدہ کا انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے زیرِ اثر افغانستان شدید معاشی، انسانی اور سفارتی بحران کا شکار ہو چکا ہے جہاں غیرقانونی اقتدار، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دہشت گرد گروہوں کی موجودگی نے ملک کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم رپورٹ کے مطابق 2025 کے اوائل میں افغانستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 6.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ معاشی تباہی کے باعث بیروزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے، تین کروڑ سے زائد افغان شہری شدید غربت کا شکار ہیں اور ملک کئی برسوں سے عالمی بینکاری نظام سے باہر ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے بغیر افغان طالبان رجیم کی کوئی مالی یا قانونی حیثیت نہیں جبکہ طالبان کا غیرقانونی قبضہ نہ صرف افغان شہریوں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ناسور بن چکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) اور داعش خراسان بدستور افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں جس سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ سے پاکستان کا وہ مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے جس میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھوس شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے گئے تھے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی افغان طالبان رجیم کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں اور عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

17 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

17 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

17 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

17 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

17 hours ago