اردو نیوز اپڈیٹس

اقوام متحدہ کی سیلاب زدگان کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی امداد نقصانات پر انتونیو گوتریس کا اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں انسانی جانوں کے نقصان اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، عالمی ادارے نے سیلاب زدگان کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر کی امداد بھی جاری کی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارےاے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں جس رپورٹس کے مطابق شدید مون سون بارشیں، جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مزید سنگین ہوگئی ہیں. تقریباً 15 لاکھ افراد کو متاثر کر چکی ہیں.اس سیلاب سے تین ہزار سے زائد مکانات، 400 اسکول اور 40 صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔جمعرات کو اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی حکام کی تعریف کی کہ جنہوں نے پنجاب میں دس لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیااور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ انسانی صورتحال کا جلد اندازہ لگایا جا سکے، ضروریات کی نشاندہی ہو سکے اور امدادی ردعمل میں موجود خلا کو پُر کیا جا سکے۔امدادی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے، اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے ریجنل ہیومینٹیرین پولڈ فنڈ سے 6 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، جبکہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایک جامع امدادی منصوبہ ترتیب دینے کے لیے مزید مشاورت جاری ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کی مدد اور ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف مزاحمت کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا صدر آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطے…

21 hours ago

امریکا ایران معاہدہ وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔…

21 hours ago

محسن نقوی کا جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و…

21 hours ago

عوام کو سہولیت دینا ہے ترجیح ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں…

21 hours ago

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔ چیف…

21 hours ago

امریکا اور ایران کے صدور نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک وڈیو…

21 hours ago