اردو نیوز اپڈیٹس

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک قطر دوطرفہ اعلیٰ عسکری تعاون کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاعی امور سے اہم ملاقات ہوئی .جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عسکری قیادت نے خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے نئے پہلوؤں پر غور کیا گیا جبکہ خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔قطری قیادت نے پاکستان کے خطے میں ذمہ دارانہ کردار اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ان قربانیوں کا اعتراف کیا جو پاکستان نے امن کے لیے دی ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی قطر آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جمائما نے 22 سال بعد دوسری شادی کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق…

14 seconds ago

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری…

5 minutes ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

8 minutes ago

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 day ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 day ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 day ago