اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کو رواں مالی سال میں 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت یو اے ای، کویت، سعودی عرب، قطر اور آذربائیجان سے بڑے پیمانے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کے تخمینہ جات کو رواں مالی سال 2025۔26 کے سالانہ پلان کا حصہ بنایا ہے۔دستاویز کے مطابق متحدہ عرب امارت اورکویت سے 10،10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے جب کہ پاکستان میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔دستاویز میں دکھایا گیا ہے کہ آذربائیجان اور قطر سے 2،2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پاکستان میں یہ سرمایہ کاری توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں متوقع ہے۔حکام کے مطابق سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی.نئے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے.معاشی استحکام آئے گا، نئے منصوبے شروع ہوں گے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال 2024۔25 میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 2 ارب 46 کروڑ ڈالرز تھا جب کہ مالی سال 2023۔24 میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

23 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

23 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

23 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

23 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

23 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

23 hours ago