پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط اور مکالمے کا فروغ ناگزیر ہے۔بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایس سی او کے مکالمے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کا کہنا تھا کہ ’’تہذیب و تمدن کے موضوع پر کثیرالجہتی مکالمے کا موقع ملنا ہمارے لیے ایک غیر معمولی موقع ہےاُنہوں نے کہا کہ ثقافتیں اور تہذیبیں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں بلکہ جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوتی ہیں، ہمارے لیے خوش آئند ہے کہ ہم مشترکہ تاریخ، جغرافیے، ثقافتوں اور تہذیبوں پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تہذیبی مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، یکسانیت کے لیے مکالمے کی ضرورت نہیں، مکالمہ دراصل تنوع کا نام ہے۔ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ پاکستان، بھارت، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان قدیم تہذیبی روابط موجود ہیں، آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں میں خطے کی مشترکہ تہذیبوں اور تاریخی روابط کے شواہد ملتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ تہذیب و تمدن پر کثیرالجہتی مکالمہ خطے کے ممالک کے لیے اہم موقع ہے، ثقافتیں اور تہذیبیں جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ ایس سی او کا تہذیبی مکالمہ فورم خطے کے ممالک کو مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط اور مکالمے کا فروغ ناگزیرہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ایف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کر دی،…
پاکستان نیوز پوائنٹ آسٹریلیا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے الوداعی خطاب کے دوران گرل…