پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ایف بی آئی کا نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر ہیک کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کےمطابق ہیکرز نےمجرموں کے ریکارڈ، وارنٹس اور بیک گراؤنڈ سے متعلق حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی، امریکی محکمہ زراعت کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی سائبر حملے کا نشانہ بن گیا۔امریکی میڈیا سی این این کے مطابق ایف بی آئی کے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹرکو ہیک کیا گیاہے، یہ ڈیٹا بیس ملک بھر کے پولیس اداروں کو اہم معلومات فراہم کرتاہے، جس میں مجرمانہ ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس اور دیگر حساس تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں مجرموں کے ریکارڈ، وارنٹس اور بیک گراؤنڈ سے متعلق معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔دوسری جانب ہیکرز نے امریکی محکمہ زراعت کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایا، امریکی میڈیا این بی سی نیوز کے مطابق محکمہ زراعت نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ڈیجیٹل نظام سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی۔امریکی حکام نے دونوں سائبر حملوں کی نوعیت، ممکنہ نقصانات اور ہیکرز کی شناخت سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کر دی،…
پاکستان نیوز پوائنٹ آسٹریلیا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے الوداعی خطاب کے دوران گرل…