اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا اسرائیل کے مفادات کی خاطر اپنے اور ایرانی شہریوں کو مروا رہا ہے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ایران پر حملے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے مفادات کی خاطر اپنے اور ایرانی شہریوں کو مروا رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ’وہ بات جو سب پہلی ہی جانتے تھے بالاخر مارکو روبیو نے اس کا اعتراف کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران سے کبھی بھی خطرہ نہیں تھا. اس نے صرف اسرائیل کی خاطر یہ جنگ مسلط کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل فرسٹ‘ پالیسی کے راگ الاپنے والے ہی امریکی اور ایرانی شہریوں کے خون کے ذمہ دار ہیں۔ امریکی عوام بہتر قیادت کے مستحق ہیں، نہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔عباس عراقچی کا یہ بیان امریکی وزیرِ خارجہ روبیو کے ایران پر حملوں سے متعلق حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔مارکو روبیو نے ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے اس لیے کیے کیوں کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ انہوں نے اس حملے کے جواب میں ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کو اسرائیل کے ساتھ شامل ہونے کی وجہ بتایا۔مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ امریکا کو ایران سے فوری طور پر کوئی خطرہ تھا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ اس بات کا انحصار اسرائیلی منصوبے پر منحصر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو وہ فوری طور پر ہمارے خلاف کارروائی کرے گا۔امریکی فوج نے اب تک ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں کم از کم 555 ایرانی جاں ہو چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

8 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

9 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

9 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

9 hours ago