اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا بار بار ڈرامائی سفارت کاری کر رہا ہے باقر قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بار بار “ڈرامائی سفارت کاری” کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پہلے بڑے فوجی حملوں کی دھمکیاں دیتا ہے، پھر اچانک مؤقف تبدیل کرکے مذاکرات کی بات کرنے لگتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پہلے کہا جاتا ہے بڑا حملہ ہونے والا ہے، پھر اچانک کہا جاتا ہے کہ نہیں، اب وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بار بار دہرائی جانے والی ڈرامائی سفارت کاری ہے۔ایرانی رہنما نے کہا کہ دھونس، وعدہ خلافی اور جھوٹی خبروں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی امریکی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ قالیباف نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو مزید بیانات یا سیاسی ڈرامے کی ضرورت نہیں بلکہ سنجیدہ اور عملی اقدامات درکار ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق قالیباف کے حالیہ ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران امریکی بیانات اور عملی اقدامات کے درمیان تضاد پر مسلسل تنقید کر رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان اب بھی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

10 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

10 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

10 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

10 hours ago