اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا برطانیہ اور آسٹریلیا کا بڑا دفاعی منصوبہ 2027ء تک زیرِ آب ڈرونز تیار کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے سمندری سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جدید زیرِ آب ڈرونز تیار کرنے کے مشترکہ منصوبے کا اعلان کر دیا، جنہیں 2027ء تک عملی طور پر استعمال کے لیے تیار کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قصد اہم زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز، گیس و تیل کی پائپ لائنز اور دیگر حساس تنصیبات کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلے نے کہا کہ جدید دفاعی حکمت عملی کا تقاضا ہے کہ ممالک جدید ٹیکنالوجی اور قریبی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنی سلامتی کو یقینی بنائیں، یہ نئی صلاحیتیں ناصرف برطانیہ کی سیکیورٹی کو مضبوط کریں گی بلکہ دفاعی صنعت میں ترقی کا باعث بھی بنیں گی۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ پہلے ہی 2025ء میں ایٹلانٹک باسٹیون پروگرام کا اعلان کر چکا ہے، جس میں خودکار بحری جہاز، مصنوعی ذہانت (AI)، جنگی بحری جہازوں اور طیاروں کے ساتھ مل کر زیرِ سمندر انفرااسٹرکچر کی نگرانی اور حفاظت کریں گے۔ برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات روسی آبدوزوں اور سمندر کے اندر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق برطانیہ اور یورپ کے درمیان بچھائی گئی زیرِ سمندر کیبلز اور پائپ لائنز انٹرنیٹ، گیس اور بجلی کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہیں، ان تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی صورت میں عالمی مواصلاتی نظام اور توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ حالیہ برسوں میں زیرِ سمندر کیبلز کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بعض مغربی ممالک نے روسی اور چینی بحری جہازوں پر جان بوجھ کر ایسے اقدامات کرنے کے شبہات بھی ظاہر کیے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

2 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

2 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

2 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

2 hours ago