اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا تو پورے خطے کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو خطے میں موجود اہم امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے۔ ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ خطے کا انفراسٹرکچر بھی ایرانی مسلح افواج کے نشانے پر ہو گا، خطے کے انفراسٹکچر کو ایسے تباہ کیا جائے گا جیسے وہ کبھی موجود ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ایران کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، آبنائے ہرمز ایران کی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے۔ ادھر ایران کے فوجی ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ اگر امریکی فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو جنگ نئے محاذوں تک پھیل سکتی ہے، ایران نے ابھی اپنی تمام عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ محمد اکرمینیا نے کہا کہ کسی بھی مزید جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب دشمن کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہوگا، ایران قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا خطے کی اسلامی ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، ایران ہمیشہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتا آیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی اولین ذمہ داری ملک کی سلامتی، قومی مفادات اور وقار کا تحفظ ہے، خطے سے باہر کے ممالک ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی…

4 hours ago

اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر…

4 hours ago

رواں مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ورلڈ اکنامک…

4 hours ago

پنجاب اسمبلی میں جوڈیشل کمیٹی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج…

4 hours ago

ٹرمپ کی ایک اور دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سویلین بنیادی ڈھانچے پر حملوں…

4 hours ago

ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک قلیل مدتی مقصد تھا امریکی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران…

4 hours ago