اردو نیوز اپڈیٹس

اے آئی معاشرے سے انسانیت ختم کررہی ہے پوپ لیو

پاکستان نیوز پوائنٹ
پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی انسانیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے.کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کو اخلاقی اصولوں اور انسانی اقدار کے تابع نہ رکھا گیا تو معاشرہ اپنی انسانیت کھو سکتا ہے اور دنیا مشینوں کی ایسی جنت میں تبدیل ہوسکتی ہے جہاں انسانی وقار اور اہمیت پس منظر میں چلے جائیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پوپ لیو نے یہ بیان فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر سرکاری و سفارتی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔پوپ لیو کا کہنا تھا کہ ایک عجیب تضاد سامنے آرہا ہے. جہاں کمپیوٹر سسٹمز کو ذہانت کا حامل سمجھا جا رہا ہے. لیکن دوسری جانب انسانوں کے ناقابلِ تنسیخ وقار کو تسلیم کرنے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکا کو جنگ شروع کرنے پر تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے محسن رضائی کا انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو…

12 minutes ago

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی حریف اور…

18 minutes ago

غزہ 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ جنگ کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے درمیان غزہ میں خوشی کا…

29 minutes ago

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 days ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago