اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کی ایران کو کھلی وارننگ ٹرمپ کا خامنہ ای کو سنجیدگی سے فکرمند رہنے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے فکرمند ہونا چاہیے، امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اگر امریکا نے ایران کے خلاف بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو آج مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہ ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اقدامات نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعہ کے روز مذاکرات متوقع ہیں، انہوں نے کہا کہ بظاہر ایران کسی پیش رفت کا خواہاں دکھائی دیتا ہے لیکن اصل صورتحال مذاکرات کے نتائج کے بعد ہی واضح ہوگی، صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایران کو مذاکرات کے مواقع دیے گئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے، جس کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف آپریشن مڈنائٹ ہیمر کیا، اور اب ایران آئندہ کسی ایسی کارروائی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

23 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

24 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

24 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

24 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

24 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

24 hours ago