پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان، گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکہ انتہائی غمزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے بیرونی معاونت کی منظوری دی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لئے ہنگامی ضروریات کی اشیاء اور سامان فراہم کیا گیا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری دورہ چین پرہیں جہاں انہوں نے چین کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاست نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف…
پاکستان نیوز پوائنٹ غزہ میں جاری جنگ کے خلاف سویڈن، نیوزی لینڈ، جرمنی اور سپین…
پاکستان نیوز پوائنٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند دنوں کیلئے ایک بار پھر اضافے…