اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے۔وفاقی وزیرپاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کا کہنا تھاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بجلی بل واپس ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونےکے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول کیا جاچکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائےگا۔وزیراعظم کے مطابق سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک وفاقی و صوبائی ادارے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

13 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

13 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

13 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

13 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

13 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

14 hours ago