پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری دورہ چین پرہیں جہاں انہوں نے چین کی زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر چینگدو سے میان یانگ تک سفر کیا جو نصف گھنٹے میں مکمل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران چینی حکام نے صدر پاکستان کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دیں۔ صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے اور چین کی ٹرینیں 350کلومیٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں۔ چینی حکام نے بتایا کہ چین کاریل ٹریک 45 ہزارکلو میٹر ہے جس سے سالانہ 2 ارب سے زائد مسافر مستفید ہوتے ہیں، چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم انجینئرنگ کا شاہکار ہے، چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…