اردو نیوز اپڈیٹس

سویڈن نیوزی لینڈ جرمنی سپین میں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے فلوٹیلا روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ میں جاری جنگ کے خلاف سویڈن، نیوزی لینڈ، جرمنی اور سپین میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوئے جبکہ دوسری جانب تیونس سے غزہ کے لیے عالمی سُمود فلوٹیلا روانہ ہو گئی ہے، جس کا مقصد محصور فلسطینیوں تک خوراک اور طبی امداد پہنچانا ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا، اس دوران مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی ریلی میں مظاہرین نے غزہ میں نسل کُشی روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر سپین میں سائیکلنگ ریس میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر فلسطین کے حامیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب تل ابیب میں بھی ہزاروں اسرائیلیوں نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیتن یاہو صدر ٹرمپ کو دھوکا دینا بند کرو کے بینر اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔سٹاک ہوم کے اوڈن پلان ضلع سے شروع ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے نسل کشی نامنظور اور فلسطین کو آزادی دو جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین مارچ کرتے ہوئے وہ سویڈش وزارتِ خارجہ تک پہنچے۔سویڈش امن کارکن مالن ایکرٹرم نے خطاب میں کہا کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں مگر یورپی سیاست دان اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات سے گریزاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الزام بالکل مضحکہ خیز ہے کہ تمام تر ذمہ داری حماس پر عائد کی جائے، کیونکہ اسرائیل کے حملے اکتوبر 7 سے کہیں پہلے شروع ہو چکے تھے۔ادھر تیونس کے شمالی شہر بزرت کے بندرگاہ سے گلوبل سُمود فلوٹیلا کا پہلا جہاز غزہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔مجموعی طور پر 40 جہازوں اور 44 ممالک کے 800 سے زائد کارکنوں پر مشتمل یہ بیڑہ بحیرہ روم کے راستے فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچائے گا۔اس قافلہ کے باقی جہاز ساحل پر اکٹھے ہونے کے بعد اجتماعی طور پر غزہ کی جانب روانہ ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

14 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

14 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

14 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

14 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

14 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

14 hours ago