اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کی حالیہ دھمکیوں کے بعد ایران کی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کی حالیہ دھمکیوں کے بعد ایران کی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے کبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا اور اگر کسی نے حملے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اور افواج اپنے ملک کا بھرپور دفاع کریں گی اور حملہ آوروں کو سخت جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے امریکی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ خطے میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں امریکا کے عزائم ناکام ہوں گے اور آبنائے ہرمز کھلنے کا فیصلہ ایران اپنی شرائط پر کرے گا۔یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو مزید سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

9 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

9 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

9 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

10 hours ago