اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کی نئی آئل ریفائنری میں بھارتی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں 50 سال میں پہلی مرتبہ ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، جس کے لیے سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی۔ یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا، انہوں نے کہا کہ یہ 300 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ، امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ میں یہ نئی ریفائنری امریکا کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکا فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔ امریکا فرسٹ ریفائننگ نے ریلائنس انڈسٹریز کا نام لیے بغیر کہا کہ اُس کے ساتھ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے 20 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ یہ ریفائنری امریکا کے تقریباً 1.2 ارب بیرل ہلکے شیل آئل کو پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالر ہے، اور اس سے تیار ہونے والی ریفائنڈ مصنوعات کی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 175 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

13 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

13 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

13 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

13 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

13 hours ago