اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی بحرین قطر اور عراق میں سائرن گونج اٹھے

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے قشم میں ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی مفادات پر جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایک ایئربیس، بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا،ان حملوں کے بعد بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کا بڑا حصہ ناکام بنا دیا گیاامریکی حکام کے مطابق کویت کی جانب داغے گئے دو میزائل راستے میں ہی گر گئے، جبکہ بحرین کی طرف فائر کیے گئے تین میزائل امریکا اور بحرینی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیے مزید یہ کہ بعض ایرانی بیلسٹک میزائل اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔امریکی فوج نے ایک بوٹسوانا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے امریکی حکام کے مطابق مذکورہ ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جا رہا تھا۔ سینٹکام کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن بحیرۂ عرب میں سرگرم ہے اور امریکی فورسز نے 122 تجارتی بحری جہازوں کو ان کے راستوں سے ہٹا کر بحری قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

1 hour ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

1 hour ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

1 hour ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

1 hour ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

1 hour ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

2 hours ago