اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں امریکا اپنی فوج نہیں بھیجے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں امریکا اپنی فوج نہیں بھیجے گا تاہم فضائی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا، یہ ملاقات تین روز قبل ولادیمر پوٹن سے ان کی تاریخی ملاقات کے بعد ہوئی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پیوٹن نے زیلنسکی سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کچھ مغربی سکیورٹی ضمانتوں کو قبول کیا ہے تاہم کیف اور مغربی دارالحکومتوں نے ان دعوؤں پر احتیاط کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے تجویز دی کہ اجلاس ماسکو میں ہو لیکن زیلنسکی نے فوراً اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جیسے فرانس، جرمنی اور برطانیہ زمینی افواج تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم امریکا صرف فضائی مدد فراہم کرے گا، آپ کو میری یقین دہانی ہے کہ امریکی فوج زمین پر نہیں ہوگی اور میں صدر ہوں۔”یورپی رہنماؤں نے امن کے کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں، برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد کہا کہ اگر لڑائی رک گئی تو ایک ری ایشورنس فورس کی تعیناتی کے لیے تیاری کی جائے گی، اسی دوران نیٹو کے 32 ممالک کے فوجی سربراہان بھی ویڈیو لنک پر یوکرین کے معاملے پر اجلاس کریں گے۔ادھر روس نے کہا ہے کہ کسی بھی حل میں اس کے سیکیورٹی مفادات کا بھی تحفظ ہونا چاہیے اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ سربراہی اجلاس سے قبل انتہائی جامع تیاری ضروری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

9 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

9 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

10 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

10 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

10 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

10 hours ago