پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایسا معاہدہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو امریکا کے لیے اچھا نہ ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار ہیں لیکن تمام پتے ہمارے ہی ہاتھ میں ہیں۔ یہ جان کر سب حیران ہوں گے کہ ہم نے ایران کی فوج کو بڑی حد تک چھیڑا نہیں ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اعتراف کیا ہم نے عراق کو مکمل تباہ کر کے بہت بڑی غلطی کی، ہمیں عراق جانا ہی نہیں چاہیے تھا، لیکن کبھی کبھی جنگ میں غلطیاں ہو جاتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران بھی نہیں جانا چاہیے تھا، لیکن اگر نہ جاتے تو وہ ایٹم بم بنا لیتا کیونکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت تھی، جس کو ہم نے ختم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں مزید 60 روز کی توسیع کا معاہدہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اپنے تمام اتحادی ممالک کو بھیج دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…