اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر کی عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت پر بغداد میں احتجاج

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دارالخلافہ بغداد میں عوام شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد گرین زون کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، نور المالکی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے عراقی پرچم لہراتے ہوئے امریکی پرچم کی تصویر نذر آتش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی امور میں کسی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراقی عوام خود فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں، ملک کے وزیراعظم کے انتخاب پر امریکا کو بولنے کا حق حاصل نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ اگر عراق میں نوری المالکی منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیر اعظم بناتا ہے تو یہ غلط فیصلہ ہو گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بے امنی میں ڈوب گیا تھا، امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا امکان صفر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

8 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

8 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

8 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

8 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

8 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

8 hours ago