اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی فوج کی مدد کرنے والا ہر مقام جائز ہدف ہوگا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی میں تعاون کرنے والے ہر مقام کو اپنی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ تہران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستہ وہی ہے جسے ایران نے مقرر کیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سرزمین کے خلاف کسی بھی کارروائی میں مدد فراہم کرنے والا ہر مقام ایرانی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جس کے بعد ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکی حملوں کا فیصلہ کن جواب دیں گی اور کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت یا اس اہم بحری گزرگاہ کے انتظام میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی محفوظ آمدورفت کے لیے صرف وہی راستہ محفوظ سمجھا جائے گا جو اسلامی جمہوریہ ایران نے مقرر کیا ہے۔اس سے قبل اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) اور ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر ایران کی نیشنل سکیورٹی، فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی میراث ایک بہادر اور ثابت قدم قوم ہے. قوم ٹرمپ سمیت کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں.ہم کسی بھی شیطان سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

12 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

12 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

12 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

12 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

12 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

12 hours ago