اردو نیوز اپڈیٹس

امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنے کیلیے بیروت پر حملہ ٹرمپ کا اسرائیلی اقدام پر سخت ردعمل آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ٹرمپ نے امن معاہدے کو ممکنہ طور پر سبوتاژ کرنے کیلیے اسرائیل کے بیروت پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہےنجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیروت میں ہونے والا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا اور تمام فریقوں کو صورتحال بہتر بنانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل کو خطرات کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے مگر جس کارروائی کے جواب میں حملہ کیا گیا وہ بہت محدود نوعیت کی تھی اور اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد امن معاہدے اور بات چیت کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایک امن معاہدہ قریب ہے جو لبنان سمیت خطے میں امن کا باعث بن سکتا ہے۔امریکی صدر نے حزب اللہ اور اسرائیل پر زور دیتے ہوئے حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اب دونوں طرف سے مزید حملے نہیں ہونے چاہیئں اور موجودہ امن عمل کو متاثر نہیں کیا جانا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

11 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

11 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

11 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

11 hours ago