اردو نیوز اپڈیٹس

انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی سکیورٹی فورسز نے 2023 میں امن کا نوبیل انعام جیتنے والی اور خواتین کے حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو مشہد میں دیگر کارکنان کے ہمراہ پُرتشدد طریقے سے حراست میں لے لیا۔ نرگس محمدی ایران میں کئی بار گرفتار ہو چکی ہیں اور انہیں مجموعی طور پر 36 برس قید اور 154 کوڑے کی سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔نرگس فاؤنڈیشن کے مطابق یہ تازہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب نرگس نے وکیل خسرو علی کُردی کی میموریل تقریب میں شرکت کی، جس میں متعدد دیگر کارکنان بھی موجود تھے اور انھیں بھی حراست میں لیا گیا۔ نوبیل کمیٹی نے ایرانی حکام سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ نرگس محمدی کی حفاظت اور تکریم کو یقینی بنائیں اور انہیں بغیر کسی شرائط کے رہا کریں۔نرگس محمدی نے ایران میں خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے لیے طویل عرصے تک جدوجہد کی ہے اور حالیہ دنوں میں انہوں نے حکومت کی طرف سے مسلسل نگرانی، گرفتاری اور دھمکیوں کے خطرے کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔ نوبیل کمیٹی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان پر مسلسل دباؤ ڈالنے سے ان کی جان اور تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

23 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

24 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

24 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

24 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

24 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

24 hours ago