اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی ثالثی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان سے رابطے کے بعد صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے تمام جھڑپیں روکنے پر اتفاق کرلیا ہے اور جمعے سے فائر بندی پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک امن چاہتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر کو سرحدی جھڑپوں پر سنجیدہ خدشات ہیں اور وہ سیز فائر میں واپسی چاہتے ہیں۔ تھائی وزیراعظم نے واضح کیا کہ تھائی لینڈ اپنی خودمختاری کا مکمل تحفظ کرے گا اور صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ کمبوڈیا کو دشمنی روکنے پر آمادہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا کے ساتھ اب تک باضابطہ جنگ بندی نہیں ہوئی۔ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ یہ فیصلہ سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تھائی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن قائم کرنا تھا جن میں درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں شہری بے گھر ہوئے۔ معاہدے پر اکتوبر میں ملائیشیا میں ایک تقریب کے دوران دستخط کیے گئے تھے تاہم تھائی لینڈ نے بعد میں اسے مکمل امن معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

8 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

8 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

8 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

9 hours ago