اردو نیوز اپڈیٹس

ایئر چیف سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے آپریشن تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کی ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بیلاروس ایئرفورس اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی. اس موقع پر فضائیہ اور دفاعی تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے باہمی عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔دونوں جانب سے فضائی افواج کے درمیان قریبی رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ پاک فضائیہ بیلاروس کی فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پائلٹس اور مینٹیننس عملے کی بنیادی اور تکنیکی سطح کی تربیت کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بیلاروس ایئرفورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا، ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی یونٹس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago