اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کے حق میں مظاہروں پر قوم کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم ایرانی قوم نے ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم ایرانی قوم نے ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق اظہار یکجہتی کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے عمل کرایا جانا تھا، مگر ایرانی قوم نے اپنے اتحاد سے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔سپریم لیڈر نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم، اپنی شناخت اور قومی غیرت کا بھرپور اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ مظاہرے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کرنے کے لیے تھے کہ وہ دھونس، دھاندلی اور زور زبردستی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فریبی اقدامات بند کرے اور اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، دشمن کو پہچانتی ہے اور دشمن کے خلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

13 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

13 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

13 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

13 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

13 hours ago