اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین میں ہتھیار تقسیم کیے گئے، جس کے شواہد موجود ہیں، جبکہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو حالیہ مظاہروں کے دوران سنگین چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم ریاستی اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین میں اسلحہ تقسیم کیے جانے کی فوٹیجز موجود ہیں اور گرفتار افراد کے اعترافی بیانات جلد جاری کیے جائیں گے۔عباس عراقچی کے مطابق ایران میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران ساڑھے تین سو کے قریب مساجد کو آگ لگائی گئی.لیکن سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود صبر و ضبط سے کام لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر مظاہرین کے مطالبات جائز تھے اور حکومت ان مطالبات کو سن بھی رہی تھی. تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت سے متعلق بیان کے بعد مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر گئے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کے درمیان کمیونیکیشن چینل بحال ہے اور جب بھی ضرورت پیش آئی، اسی چینل کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، چاہے وہ سفارتی مذاکرات یا دفاعی اقدامات ہوں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago