اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو تہران میں شہید کردیا گیا۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے (ارنا) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کے روز ملک پر ہونے والے حملوں کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی اور وزیرِ دفاع عزیز ناصرزادہ ان حملوں میں حملوں میں شہید ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای ، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شیمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے دیگر کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔حکام کی جانب سے تاحال مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ واقعے کے اثرات اور ممکنہ ردعمل کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

4 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

4 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

4 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

4 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

4 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

4 hours ago