اردو نیوز اپڈیٹس

ایران سے معاہدہ کرنے کا خواہاں ہوں میں لوگوں کو مرتا نہیں دیکھنا چاہتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدہ کرنے کا خواہاں ہوں، میں لوگوں کو مرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ بات چیت جاری ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ایران سےمعاہدہ کرنےکاخواہاں ہیں،کیونکہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران پر ایک انتہائی شدید اور تاریخی نوعیت کے حملے کی تیاری مکمل کر لی تھی، جو گزشتہ ماہ کے حملوں سے بھی کہیں بڑا تھا تاہم ایرانی حکام نے خود ان سے رابطہ کیا اور التجا کی کہ حملہ نہ کیا جائے اور مذاکرات کی میز پر بات کی جائے۔امریکی صدر نے کہا “ہماری پہلی ترجیح سفارتی حل کی تلاش ہے اور مجھے امید ہے کہ آبنائے ہرمز کو بھی جلد بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ لیکن میں ایک بات پھر واضح کر دوں کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی و جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا احترام کرتا ہے لیکن ایران اپنی بات سے مُکر جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

14 hours ago