اردو نیوز اپڈیٹس

ایران معاہدہ کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے قیمت چکانا پڑے گی مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تہران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی نہیں لاتا، اسے ہر گزرتی رات کے ساتھ مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران ہر رات کے ساتھ زیادہ قیمت ادا کرے گا، جب تک وہ ہوش کے ناخن نہیں لیتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کی منتیں کر رہا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ابھی بھی کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں، اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو اسے اس کی قیمت چکانا ہو گی۔روبیو نے الزام عائد کیا کہ ایران جب بھی کوئی معاہدہ کرتا ہے تو یا اسے توڑ دیتا ہے یا اس کی شرائط تبدیل کر دیتا ہے۔یمن کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حوثیوں کو ایران نے گمراہ کیا ہے، امید ہے کہ حوثی باغی کشیدگی میں کمی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اہم سٹریٹیجک شراکت دار ہے، اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایشیائی پانیوں میں چینی اقدامات پریشان کن ہیں، روسی ہم منصب سے اچھی اور بے تکلفانہ بات چیت ہوئی، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

11 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

11 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

11 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

11 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

11 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

11 hours ago