پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، اُمید ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ایران سے مذاکرات سے متعلق سوال کیا جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔ایک موقع پر صدر ٹرمپ بولے کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…
پاکستان نیوز پوائنٹ فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم…