اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں خامنہ ای سمیت اب کوئی محفوظ نہیں اس پر میڈیا میں بات نہیں کرنا چاہتا نیتن یاہو

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیر شیبہ کے سورکا میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر ممکنہ حملے کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار کر دیا۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اب ایران میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے.تمام آپشن کھلے ہیں. اس بارے میں میڈیا میں بات کرنا بہتر نہیں ہے۔اس کے برعکس، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کھلے عام خامنہ ای کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ میں امریکا کی شمولیت صدر ٹرمپ کا فیصلہ ہے.وہ امریکا کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کریں گے اور میں اسرائیل کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کروں گا. امریکی صدر ’کھیل کو سمجھتے ہیں‘۔نیتن یاہو نے زور دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل اکیلے پوری کارروائی انجام دے سکتا ہے. اس آپریشن کے اختتام پر نہ اسرائیل پر جوہری خطرہ ہوگا اور نہ بیلسٹک میزائل کا خطرہ۔اپنے سیاسی مخالفین کی تنقید کو دعوت دینے والے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہم سب اس جنگ میں ذاتی قیمت ادا کر رہے ہیں اور یہ میرے خاندان کو بھی متاثر کر چکی ہے. میرے بیٹے نے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

20 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

20 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

20 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

20 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

20 hours ago