اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے ایٹمی پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری ہوگی ٹرمپ کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو حملے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے ہمارے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کیا تو بم باری ہوگی اور تہران پر ثانوی ٹیرف بھی عائد ہوں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی اور ایرانی عہدیدار مذاکرات کر رہے تھے لیکن بارآور ثابت نہیں ہوئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو پھر بم باری ہوگی لیکن ایک موقع ہے، اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو میں 4 سال پہلے کی طرح ثانوی ٹیرف عائد کردوں گا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 کے دوران اپنے دور صدارت میں ایران کے امریکا اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کر دی تھیں اور اس کے بدلے معاشی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے اس معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران پر یک طرفہ پابندیاں عائد کر دی تھیں جبکہ ایران نے یورینیم سمیت جوہری پرگرام میں طے شدہ حدود سے تجاوز کیا تھا۔ دوسری جانب ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں سخت لہجہ اپنایا ہے اور دوٹوک جواب دیا ہے۔ ایران نے حال ہی میں ٹرمپ کی جانب نئے جوہری معاہدے کے لیے لکھے گئے خط کا جواب عمان کے ذریعے دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شہریوں کی توانائی کے مقاصد کے لیے ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…

20 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…

20 hours ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…

21 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی کا 61 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے پاک فوج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…

21 hours ago

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…

21 hours ago

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…

21 hours ago