پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط پوری ہونے تک واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کے نتیجے میں جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکا کی حالیہ دھمکیاں اس کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو تنازع جغرافیائی طور پر مزید پھیل سکتا ہے۔قالیباف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کے روز ایران سے منسلک دو درجن سے زائد ایکسچینج ہاؤسز، فرنٹ کمپنیوں اور اہم عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایران کی سات شرائط میں ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا، پابندیوں میں نرمی، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، تمام محاذوں پر جنگ بندی اور جنگ کے باضابطہ خاتمے کا اعلان شامل ہیں۔قالیباف کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط برقرار رکھی ہیں اور امریکی اقدامات کو کشیدگی میں اضافے کا سبب قرار دے رہا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…
پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ جرمنی کی خفیہ ایجنسی بی این ڈی اور اس کے مغربی شراکت…