پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے شینزو-24 مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان نے ستاروں سے آگے کا سفر شروع کر دیا ہے یہ صرف ایک خلاباز کا سفر نہیں، بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے، یہ ہماری نوجوان نسل، ہمارے سائنسدانوں اور ہمارے خوابوں کا سفر ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ذیشان علی اور خرم داؤد دونوں نے بے مثال محنت، نظم و ضبط اور لگن سے چین میں تربیت مکمل کی، پاکستان تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے جانے والا چین کے بعد دنیا کا پہلا ملک بنے گا، یہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم اپنے برادر ملک چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کو اس تاریخی مشن کا حصہ بنایا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان زمین پر قیامِ امن اور باہمی ترقی ہی میں ہم آہنگ نہیں ہیں بلکہ اب خلا کے سفر میں بھی ہم قدم ہیں۔یہ دوستی کی وسعت اور قربت کا اظہار ہے۔ وزیرِ اعظم نے سپارکو اور جامعات اور سائنسدانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کے تیار کردہ سائنسی تجربات اس مشن کے ساتھ خلا میں جا رہے ہیں اور کہا کہ افواجِ پاکستان، قومی اداروں، سائنسدانوں اور نوجوانوں کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان خلائی تحقیق اور جدید سائنسی میدان میں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آج ایک پاکستانی خلائی اسٹیشن تک پہنچ سکتا ہے، تو کل ایک پاکستانی چاند تک بھی پہنچے گا خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، محنت کرتے رہو، پاکستان پر یقین رکھو ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی شاعر علامہ محمد اقبال نے برسوں پہلے نوجوانوں کو یہ تلقین کی تھی کہ انہیں ستاروں سے آگے جانا ہے اور اس کائنات میں چھپے رازوں کو دریافت کرنا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ یہ خواب آج پورا ہو رہا ہے، حکومتِ پاکستان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے یہ مشن نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جہاں ہمارا نوجوان دنیا کے ساتھ مقابلہ نہیں، بلکہ دنیا کی رہنمائی کرے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…
پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ جرمنی کی خفیہ ایجنسی بی این ڈی اور اس کے مغربی شراکت…