اردو نیوز اپڈیٹس

بنگلا دیشی اسپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، وہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔اسلام آباد آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلا دیشی ہم منصب اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر پاک۔بنگلا دیش پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو بھی موجود تھیں۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بنگلا دیشی اسپیکر کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں تاریخی سنگ میل ہے، بنگلا دیش کے کسی اسپیکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، پارلیمانی روابط کا فروغ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں گے، اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ باہمی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے۔بنگلا دیشی اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے پرتپاک استقبال پر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے، پاکستان آمد پر ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط دونوں برادر اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعاون سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بنگلا دیشی اسپیکر نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز کو چینی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…

31 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…

35 minutes ago

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…

36 minutes ago

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے سی این این کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…

41 minutes ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…

43 minutes ago

روس خلا میں ایٹمی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جرمن انٹیلیجنس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمنی کی خفیہ ایجنسی بی این ڈی اور اس کے مغربی شراکت…

45 minutes ago