اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی فیصلہ کن قیادت قابل تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی دفاع اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا بھی اعتراف ہے، مسلح افواج کی جرأت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم اعزاز حاصل ہونے پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کا اعتراف ملکی وقار اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز کو چینی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…

31 minutes ago

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…

36 minutes ago

بنگلا دیشی اسپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…

38 minutes ago

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے سی این این کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…

41 minutes ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…

43 minutes ago

روس خلا میں ایٹمی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جرمن انٹیلیجنس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمنی کی خفیہ ایجنسی بی این ڈی اور اس کے مغربی شراکت…

45 minutes ago